Entries by Ahmad Rajput

پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی، صوبے میں اموات 210 تک جا پہنچی، جبکہ گلگت بلتستان میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، صوبائی حکومت نے آج بروز ہفتہ سوگ کا اعلان کر دیا، وزیراعلیٰ نے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 کروڑ روپےجاری کردیے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں، 21 بونیر میں 91، شانگلہ میں 23، سوات میں 20،بٹگرام 15 اورمانسہرہ میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 14 خواتین اور 12 بچے بھی سیلاب میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 21افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اےکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 68 گھروں کو نقصان پہنچا، 61 گھرجزوی اور 7 مکمل طور پر تباہ ہوئے، جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء ارسال کردی گئی ہیں۔